نئی دہلی میں انتہا پسندوں کی ایک اورگھٹیا حرکت سامنے آئی ہے، انتہا پسندہندوؤں نے کشمیر اسمبلی کے مسلمان رکن انجینئرعبدالرشیدکے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔
میڈیا کے مطابق کشمیر اسمبلی کے ایم ایل اے انجینئرعبدالرشیدجنہوں نے گائے کے گوشت پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائی ہے،نئی دہلی میں پریس کلب کے باہر ان کے چہرے پر انتہا پسندوں نے سیاہی پھینک دی۔
انجینئرعبدالرشیدنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ مودی کا ہندوستان ہے، گاندھی کا نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان
پرطالبانائیزیشن کا الزام لگایا جاتا ہے، دیکھیں کیا ہورہا ہے۔
دوسری طرف کانگریس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم ایل اے پرسیاہی پھینکنے کا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔
چند روز قبل سابق پاکستانی وزیر خارجہ خورشید قصوری کی نئی دہلی میں کتاب کی تقریب رونمائی کے آرگنائزر سدھیندرا کلکرنی کے چہرے پربھی شیو سینا کے انتہا پسندوں نے سیاہی پھینک دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ 40افراد نے اپنے ایوارڈز حکومت کو واپس کردیے ہیں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے خلاف ماحول ہے،مودی نے جن کو بوتل سے باہرنکالا،اب حالات مودی کے ہاتھ میں ہیں۔